Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Murder Case Solved in Umerkot, Prime Suspect Arrested

مورخہ: 28 جنوری 2026

*مورخہ 25 جنوری 2026 کو عمرکوٹ شہر کے علاقے موتی چوک کے قریب ایک سنگین اور افسوسناک قتل کا واقعہ پیش آیا*، جہاں 25 سالہ نوجوان محمد اسماعیل ولد جمال الدین (سکنہ گاؤں اَکلو سمیجا) کو گلہ کٹی ہوئی حالت میں شدید زخمی پایا گیا۔ مقامی شہریوں کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور *نوجوان کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال عمرکوٹ منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔*

واقعہ کے بعد مقتول کے والد کی مدعیت میں پولیس اسٹیشن عمرکوٹ سٹی میں *FIR نمبر 18/2026 بجرم دفعہ34, 302 PPC* درج کی گئی۔

*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی عمرکوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری، مؤثر قانونی کارروائی اور شفاف تفتیش کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔*

ان ہدایات کی روشنی میں *ایس ایس پی عمرکوٹ اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقۂ کار اور انتھک محنت کے ذریعے* محض دو دن کے اندر کیس کو ٹریس کرتے ہوئے *مرکزی ملزم الھداد سمیجو کو گرفتار کر لیا*۔

*ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج* نے کیس کے بروقت اور مؤثر حل پر *ایس ایس پی عمرکوٹ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں CC-II انعامات دینے کا اعلان کیا۔*

ڈی آئی جی پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میرپورخاص رینج پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.