Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
DIGP of Mirpurkhas Range Visited CPLC Office Mirpurkhas
مورخہ: 19 جنوری 2026
*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی*، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج نے
*چیف سِٹیزنز پولیس لائژن کمیٹی (CPLC) جناب محمد زبیر حبیب کے ہمراہ* ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں واقع سی پی ایل سی آفس کا دورہ کیا۔
*دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا*۔ ملاقات میں پولیس اور سی پی ایل سی کے مابین تعاون کو مزید مؤثر بنانے، عوامی خدمت کی بہتری، جرائم کی روک تھام اور کمیونٹی پولیسنگ کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
دونوں معزز شخصیات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قریبی رابطہ، بروقت معلومات کے تبادلے اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے عوام کے مسائل کے حل، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔