Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Successful Anti-Narcotics Operation by Tharparkar Police Under the Instructions of DIGP Mirpurkhas Range

مورخہ: 21 جنوری 2026

*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج کی واضح ہدایات پر تھرپارکر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر اور کامیاب کارروائی* عمل میں لائی۔

ایس ایس پی تھرپارکر کی نگرانی میں سی آئی اے تھرپارکر کی ٹیم نے پولیس اسٹیشن کلوئی کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی نمبر AUF-865 کو روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے مختلف اقسام کا ممنوعہ گٹکا برآمد کیا گیا جو سپلائی کے لیے تھرپارکر لایا جا رہا تھا۔

*برآمدگی کی تفصیل:*

• سفینہ گٹکا — 27,500 پوری

• سلام گٹکا — 52,500 پوری

• کرولا کار — 01 عدد

• نقد رقم — 10,000 روپے

کارروائی کے دوران *ملزمان انور نہریو اور میر بروہی کو گرفتار کر لیا گیا۔ برآمد شدہ ممنوعہ اشیاء کو تحویل میں لے کر *پولیس اسٹیشن کلوئی میں ایف آئی آر نمبر 03/2026 زیر دفعہ 8 SPPM درج کر لی گئی ہے*، جبکہ مزید نیٹ ورک کی تفتیش جاری ہے۔

*ڈی آئی جی میرپورخاص نے اس کامیاب کارروائی اور نمایاں ریکوری پر ایس ایس پی تھرپارکر، سی آئی اے انچارج سبحان میمن اور پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔*

ڈی آئی جی میرپورخاص نے واضح کیا کہ میرپورخاص رینج منشیات فروشوں کے لیے کسی صورت محفوظ نہیں اور قانون کی بالادستی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.