Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Zero Tolerance Crime Meeting Held Under the Chairmanship of DIGP Mirpurkhas Range Captain (R) Faisal Abdullah Chachar, PSP
*مورخہ: 19 فروری 2026*
*،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج، کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچّڑ، PSP کی زیرِ صدارت زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایک اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی*، جس میں *SSP میرپورخاص سید فدا حسین، SP عمرکوٹ عزیر احمد کے علاوہ* میرپورخاص رینج کے تمام سب ڈویژنل پولیس آفیسرز (ASP/DSP) اور انچارج سی آئی اے نے شرکت کی۔۔
*اجلاس میں ضلع وار جرائم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور درج ذیل نکات پر نہ صرف غور کیا گیا بلکہ واضح اور عملی ہدایات بھی جاری کی گئیں:*
1۔ *جرائم کی مجموعی صورتحال (Crime Review)*
ڈی آئی جی صاحب نے جرائم کے رجحان میں اضافے اور کمی کا تقابلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام SDPOs اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لیے گشت، ناکہ بندی اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنائیں۔
2۔ *سنگین جرائم (Major Head Crimes)*
قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی صاحب نے کہا کہ ایسے کیسز میں تفتیش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
3۔ *اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی*
تمام SDPOs کو ہدایت کی گئی کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، ان کی فہرستیں اپڈیٹ رکھی جائیں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
4۔ *منشیات فروشوں و سپلائرز کے خلاف ایکشن*
ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے واضح ہدایت دی کہ منشیات فروشوں، سپلائرز اور نیٹ ورک میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے، جبکہ برآمدگی اور کیس پراپرٹی کو قانونی تقاضوں کے مطابق محفوظ بنایا جائے۔
5۔ *SDPO کیس ڈائریز*
ایس ڈی پی اوز کی کیس ڈائریز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی صاحب نے ہدایت کی کہ تمام کیس ڈائریز مکمل، معیاری اور بروقت تیار کی جائیں تاکہ عدالتی کارروائی میں کسی قسم کی کمزوری پیدا نہ ہو۔
6۔ *PSRMS* سے متعلق امور
PSRMS میں کیسز کی بروقت اوردرست اندراج پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ ڈیٹا میں کسی بھی قسم کی غلطی یا تاخیر ناقابلِ برداشت ہوگی، اور اس ضمن میں ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
7۔ *پوائنٽ مي(Point Me)*
مزید کہا کے پوائنٹ میں حاضری اور جاری احکامات پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔
8۔ *رمضان المبارک کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات*
ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے رمضان المبارک کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر مؤثر سیکیورٹی تعینات کی جائے، خصوصاً تراویح اور دیگر مذہبی اجتماعات کے دوران اضافی نفری، واک تھرو گیٹس اور مناسب نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
اس کے علاوہ بازاروں اور مارکیٹس میں رش کے پیشِ نظر گشت، اسنیپ چیکنگ اور نفری میں اضافہ کیا جائے تاکہ *عوام کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے*۔
*آخر میں ڈی آئی جی صاحب نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جاری کردہ احکامات پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،* بصورتِ دیگر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی