Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Seminar at DIG Office Mirpurkhas in Collaboration with Bedari Organization

*مورخہ 28.04.2025*

*ڈی آئی جی میرپورخاص اور بیداری آرگنائزیشن کے اشتراک سے ڈی آئی جی آفس میرپورخاص کے کانفرنس ہال میں سیمینار کا انعقاد*

👈 ڈی آئی جی میرپورخاص کے آفس میں بیداری آرگنائزیشن کے اشتراک سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں خواتین اور خصوصی ضروریات کی حامل خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالی گئی، بالخصوص "ویمن کمپلینٹ سیل" اور "ویمن پولیس اسٹیشن فیسلیٹیشن سینٹر" کی سہولیات اور ان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

👈 تقریب کی صدارت ڈی آئی جی میرپورخاص محمد زبیر دریشک، پی ایس پی نے کی۔ سیمینار میں بیداری آرگنائزیشن کی ضلعی کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ انجم شہزادی، سوشل موبیلائزرز گلال یاسین اور شمائلہ، انچارج کمپلینٹ سیل ڈی ایس پی افروزہ چوہان اور انچارج ویمن کمپلینٹ فیسلیٹیشن سینٹر ایس آئی پی فوزیہ ناصر نے شرکت کی۔

👈 سیمینار کا بنیادی مقصد دیہی خواتین کو "ویمن کمپلینٹ سیل"، ویمن پولیس اسٹیشنز اور فیسلیٹیشن سینٹرز میں دستیاب سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا، تاکہ وہ اپنے حقوق کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور ان سہولیات سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ اس موقع پر خواتین کے لیے ایک "ایکسپوژر وزٹ" کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ وہ براہِ راست یہ سیکھ سکیں کہ پولیس نظام کس طرح ان کی مدد کے لیے کام کر رہا ہے۔

*خصوصی طور پر معذور خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی اور یہ پیغام دیا گیا کہ وہ کسی بھی طور عام افراد سے کم نہیں ہیں۔ تقریب میں معذور خواتین کی نمایاں کامیابیوں کا بھی ذکر کیا گیا۔*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.