Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
On DIGP Mirpurkhas Range Directions, Police Arrest Three Key Accused in Advocate Shahzad Murder Case
مورخہ: 04.02.2026
*ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی، کی ہدایات پر ایڈووکیٹ شہزاد چوہدری کے قتل کے مقدمہ میں بڑی پیش رفت، مزید 03 مرکزی ملزمان گرفتار*
*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی، ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج کی خصوصی ہدایات پر* ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی زیرِ نگرانی گزشتہ دنوں زمینی تنازعہ کے نتیجہ میں *قتل ہونے والے ایڈووکیٹ چوہدری شہزاد کے قتل کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس نے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔*
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود جی آر کالونی میں زمینی تنازعہ پر نامزد ملزمان نے ایڈووکیٹ چوہدری شہزاد کو بہیمانہ طور پر قتل کر دیا تھا، جبکہ جھگڑے کے دوران ان کے ملازم غلام صابر پر بھی تشدد کیا گیا جس کے باعث وہ زخمی ہوا۔
اس واقعہ کا مقدمہ فریادی چوہدری گوہر الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 154/2025 بجرم دفعات 302، 324، 447، 147، 148، 149، 506(ii) تعزیراتِ پاکستان کے تحت 09 نامزد اور 5/6 نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر درج کیا گیا۔
ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص کی ہدایات پر ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس میں انسپکٹر عنایت علی زرداری، ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن حق نواز جونیجو، انسپکٹر غلام حسین سدھایو، سب انسپکٹر دانش بھٹی اور سب انسپکٹر اسلم شامل تھے۔
*تشکیل دی گئی ٹیم نے مختلف مقامات پر مسلسل چھاپے مارے اور انتھک محنت کے بعد قتل میں ملوث 03 اہم مرکزی ملزمان امداد عرف سلیم لاشاری، امار لاشاری اور عامر لاشاری کو گرفتار کر لیا۔* ملزمان کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ مذکورہ ٹیم اس سے قبل بھی اسی مقدمہ میں نامزد تین ملزمان فتح لاشاری، عبدالسلام لاشاری اور مصری لاشاری کو گرفتار کر چکی ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جنہیں انشاءاللہ جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر افضل ورک و دیگر نمائندگان نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
*ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی میرپورخاص اور پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی* اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا