Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Successful Anti-Narcotics Operation by Umerkot Police Under the Instructions of DIGP Mirpurkhas Range
مورخہ: 20 جنوری 2026
*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی*، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج کی ہدایات پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران *عمرکوٹ پولیس نے ایک مؤثر اور کامیاب کارروائی عمل میں لائی۔ ایس پی عمرکوٹ کی زیر نگرانی سی آئی اے عمرکوٹ کی ٹیم نے تھانہ عمرکوٹ سٹی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسن ولد جھنڈو بنگلانی سکنہ صوفی فقیر کو گرفتار کیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے۔*
*کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گٹکا و ماوا برآمد کیا گیا*، جس میں آداب گٹکا 400 پیکٹ، حبیبی گٹکا 350 پیکٹ، سفینہ گٹکا 150 پیکٹ، رائل کنگ گٹکا 100 پیکٹ، ایک سفید رنگ آلٹو کار اور نقد رقم 48,500 روپے شامل ہیں۔تھانہ عمرکوٹ سٹی میں درج کرائم نمبر 11/2026 بجرم دفعات 4، 5 اور 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
*جناب ڈی آئی جی پی میرپورخاص نے اس کامیاب کارروائی اور نمایاں ریکوری پر ایس پی عمرکوٹ، سی آئی اے عمرکوٹ اور پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔*