Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
DIGP Mirpurkhas Range Takes Notice on Suicide of Senior Doctor
*مورخہ: 16 مارچ 2026*
*مٹھی میں سینئر ڈاکٹر کے مبینہ خودکشی کے واقعے پر ڈی آئی جی پی میرپورخاص کا نوٹس، اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم*
میرپورخاص: مٹھی میں سول اسپتال کے *سینئر ڈاکٹر عبدالکریم شیخ کے مبینہ خودکشی* کے افسوسناک واقعے اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے بیانات و شواہد کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج کیپٹن *(ر) فیصل عبداللہ چاچڑ* نے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے *پانچ رکنی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔*
جاری کردہ احکامات کے مطابق *کمیٹی کی سربراہی ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ کریں گے* جبکہ ایس پی تھرپارکر سمیت دیگر متعلقہ افسران کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر مکمل اور شفاف تحقیقات کرے اور 10 روز کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔
*ڈی آئی جی پی میرپورخاص نے واضح کیا ہے کہ* تحقیقات مکمل شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ کی جائیں گی تاکہ واقعے کی اصل حقیقت سامنے لائی جا سکے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔