Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Departmental Promotion Committee Meeting Held at Range Office Mirpurkhas

رینج آفس میرپورخاص میں جناب محمد زبیر دریشک، پی ایس پی، ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج کی زیر صدارت ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ایس پی میرپورخاص سمیر نور چنا، ایس ایس پی تھرپارکر عادل میمن، ایس پی عمرکوٹ اُزیر میمن سمیت دیگر افسران و عملے نے شرکت کی۔

کمیٹی نے اے ایس آئی سے ایس آئی پی کے 58 کیسز پر غور کیا جن میں سے 51 کیسز تمام پہلوؤں سے کلیئر جبکہ 07 کیسز مؤخر کیے گئے۔

اسی طرح ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے 85 کیسز زیر غور آئے جن میں سے 83 کیسز کلیئر اور 02 کیسز مؤخر کیے گئے۔

اس کے علاوہ ایک ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل (ایم ٹی او) کو بھی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.