Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
A farewell ceremony was held at the DIG Office Mirpurkhas to mark the retirement of SIP Muhammad Yaseen and to acknowledge his dedicated service
ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں ایس آئی پی محمد یاسین کی ریٹائرمنٹ اور خدمات کے اعتراف میں الوداعی تقریب کا انعقاد*
میرپورخاص: ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں سب انسپکٹر محمد یاسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی طویل اور قابلِ فخر خدمات کو سراہتے ہوئے ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ڈی آئی جی میرپورخاص کی جانب سے ترتیب دی گئی تھی۔
*اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص نے اپنے خطاب میں سبکدوش ہونے والے ایس آئی پی محمد یاسین سے کہا:*
* *آپ ہمارے بازو ہیں، ہمارے لیے دفتر کے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے رہیں گے*
*
* *ڈی آئی جی صاحب نے اس موقع پر سندھی اجرک اور ٹوپی زیب تن کی، جو مہمانِ خصوصی کے ساتھ یکجہتی اور محبت کی علامت تھی*
* تقریب میں ڈی آئی جی آفس کے تمام اسٹاف نے شرکت کی اور ایس آئی پی محمد یاسین کو شرکاء نے روایتی سندھی ثقافت کے اظہار کے طور پر اجرک اور ٹوپی پہن کر ایس آئی پی محمد یاسین کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
* مقررین نے محمد یاسین کی دیانت داری، فرض شناسی اور محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محنتی اور مثالی افسر تھے، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور نیک تمناؤں کے اظہار پر ہوا۔