Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
DIGP Range Office Mirpurkhas Visited Police Headquarter Umerkot, foundation Shaheed Memorial Umerkot Police was inaugurated, and a visit was made to the Shaheed Memorial
*MIRPURKHAS RANGE POLICE*
*
رینج پولیس میرپورخاص۔*
*پریس رلیز*
*عمرکوٹ: 13 فروری 2025*
*جناب DIGP میرپورخاص رینج محمد زبیر دریشک کا پولیس ہیڈ کوارٹرز عمرکوٹ کا دورہ ۔۔۔ SSP عمرکوٹ عزیر احمد اور متعلقہ پولیس افسران کے ساتھ اجلاس ۔۔۔ سنگ بنیاد یادگار شہداء عمرکوٹ پولیس کا افتتاح کیا یادگار شہدا ء پر حاضری دی۔*
*ڈی آئ جی پی محمد زبیر دریشک نے اجلاس میں پولیس افسران کی کارکردگی اور کرائم کے اعداد و شمار پر بریفنگ لی۔ تمام پولیس افسران کو اہم احکامات جاری کیئے ۔۔۔*
*تفصیلات:-*
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج جناب محمد زبیر دریشک نے ضلع عمرکوٹ اور پولیس ہیڈ کوارٹرز عمرکوٹ کا دورہ کیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج جناب محمد زبیر دریشک آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ ڈی آٸ جی پی میرپورخاص نے پولیس ہیڈ کوارٹرز عمرکوٹ میں تعمیر کیے گئے یادگار شہدا پولیس عمرکوٹ پر حاضری دی۔ انھوں ایس ایس پی عمرکوٹ کے ہمراہ یادگار شہدا عمرکوٹ کے سنگ بنیاد کا افتتاح کیا۔ پھولوں کس گلدستہ پیش کیا۔ شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوٸے شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا مانگی۔ جاری ترقیاتی و تعمیری کام اور صفاٸ ستھراٸ کا جاٸزہ لیا۔
بعد ازاں جناب ڈی آٸ جی پی میرپورخاص محمد زبیر دریشک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد سمیت ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، متعلقہ افسران، دفاتر، یونٹس و سیکشن کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔
ڈی آٸ جی پی میرپورخاص نے ضلع عمرکوٹ پولیس کی مجموعئ کارکردگی رپورٹ، پروگریس اور کراٸم کے اعداد و شمار کے حوالے سے باز پرس کی اور بریفنگ لی۔
ڈی آٸ جی پی میرپورخاص نے سختی سے احکامات دیئے کہ تمام آرگنائیزڈ کرائم، منشیات کے خلاف آپریشن کریں۔ روپوش و اشتھاری ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائیں
مقدمات کی رجسٹریشن، قتل کے مقدمات اور سنگین نوعیت کے دیگر مقدمات کی موئثر تفتیش کریں گے۔
آئ ڈی پریڈ اور ملزمان کی شناخت کی واضح علامات اور کوائف مکمل ہوں۔ پی ایس آر ایم ایس کی پینڈنگسی نہیں ہونی چاہیے۔
پولیس تھانے پر نوجوان، قابل و پیشہ وارانہ ڈیوٹی افسر تعینات کیئے جائیں۔ عوام الناس کی بروقت داد رسی کی جائے۔
ٹریفک پولیس کے ساتھ باہمی تعاون کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے، پبلک ٹرانسپورٹ، بغیر کاغزات، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، اوور لوڈنگ، فینسی نمبر پلیٹ اور ٹنٹیڈ گلاسز (رنگین شیشے) نیلے رنگ والی ریوالونگ لاٸٹس کے خلاف آپریشن کریں۔
دوسری جانب ٹریکٹر ٹرالی، چنگچی رکشہ اور مویشی گاڑیوں وغیرہ پر چمک پٹیاں بطور ریفلیکشن لاٸٹس لگائیں۔ جس سے ممکنہ خطرناک روڈ حادثات کو واقع ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔
*جبکہ ڈی آٸ جی پی میرپورخاص نے ماڈل پولیس تھانہ کنری کا بھی دورہ کیا۔جناب IGP سندھ غلام نبی میمن کے وژن اور ہدایات پر ضلع عمرکوٹ کے پولیس تھانہ کنری کو ماڈل پولیس تھانہ بنایا جارہا ہے۔ تاکہ پولیس کو ہر لحاظ سے عوامی خدمت کا مکمل ادارہ بنایا جاسکے۔*
اس حوالے سے پولیس تھانہ کنری کا تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔ ڈی آئ جی پی میرپورخاص نے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا.
برائے معلومات
*ترجمان ڈی آئی جی میرپورخاص رینج*