Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
DIGP of Mirpurkhas Range Chairs Meeting with Traders to Discuss Security, Traffic, and Business Concerns
مورخہ: 22 جنوری 2026
*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج کی صدارت میں ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں انجمنِ تاجران میرپورخاص اور شہر کی مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔*
*اجلاس میں انجمنِ تاجران میرپورخاص کی جانب سے* صدر انیس الرحمٰن،اورجنرل سیکریٹری محمد امین میمن، کی قیادت مین شہر کی مختلف مارکیٹوں کے صدور نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران تاجر برادری کو درپیش مسائل، مارکیٹ سیکیورٹی، ٹریفک کے مسائل، تجاوزات، کاروباری سرگرمیوں کے تحفظ اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
*ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی نے تاجر نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ* پولیس بازاروں اور تجارتی مراکز میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے، جرائم کی روک تھام اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
*انجمنِ تاجران کے نمائندوں نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر شہر میں امن و امان کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔*