Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Crackdown Against Drug Facilitation and Disciplinary Action in Mirpurkhas Range

*مورخہ: 24 اپریل 2026*

ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج، کیپٹن *(ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی* کی جانب سے تین ماہ قبل چارج سنبھالنے کے بعد رینج کے تینوں اضلاع میں دورے اور اجلاس منعقد کیے گئے، جن میں تمام افسران کو واضح *ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر کرنے ، منشیات کے خلاف سخت کاروائی اور ان کی سہولتکاری کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے مناسب مہلت دی گئی۔*

◀️*مقررہ وقت گزرنے کے باوجود بہتری نہ آنے پر اب رینج بھر میں ایک سخت اور فیصلہ کن کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔*

ڈی آئی جی پی میرپور خاص نے اس *عزم کا اعادہ کیا کہ منشیات اور منشیات فروشوں کی سرپرستی یا سہولت کاری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔*

تین ماہ کی تفصیلی معلومات کے بعد، *محکمہ کے اندر موجود کالی بھیڑوں* کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے *ڈی آئی جی پی میرپورخاص نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سب سے پہلے اپنے گھر(میرپورخاص رینج پولیس) کو درست کرنا ضروری ہے،* تاکہ اس کے بعد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بار بار ہدایات کے باوجود باز نہ آنے والے افسران کے *خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹوٹل 75 افسران و جوانوں کو شو کاز نوٹیسز جاری کئے گئے* جس میں *2 ڈی ایس پیز /ایس ڈی پی* اوز سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ *28 ایس ایچ اوز* بشمول

▪️23 انسپکٹر ،

▪️7 سب انسپکٹرز،

▪️3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز

▪️ 5 ہیڈ کانسٹیبلز اور

▪️37 کانسٹیبلز

جن کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف *اچھے شہرت رکھنے والے گزیٹیڈ افسران کو شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔*

👈 مزید برآں، رینج بھر میں *منشیات فروشوں کی سرپرستی کے الزام پر ٹوٹل 38 افسران اور جوانوں کومعطل کیا گیا* ہے جس میں:-

▪️1 سب انسپکٹر،

▪️2 اے ایس آئیز،

▪️7 ہیڈ کانسٹیبلز

▪️28 کانسٹیبلز شامل ہیں۔

*یہ اقدامات میرپورخاص رینج پولیس کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ بدعنوانی کا خاتمہ، عوام کا اعتماد بحال کرنا اور منشیات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.