Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Security Measures for Muharram 1447 AH - Mirpurkhas Range
مورخہ: 23.06.2025
سیکیورٹی اقدامات برائے محرم الحرام 1447 ہجری
محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی سے متعلق تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے — ڈی آئی جی میرپورخاص
ڈویژن بھر میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی — ڈی آئی جی میرپورخاص
*ڈی آئی جی میرپورخاص جناب محمد زبیر دریشک (PSP) کی زیر صدارت، محرم الحرام 1447 ہجری کے دوران سیکیورٹی و امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔*
شرکاء:
اجلاس میں میرپورخاص رینج کے تینوں اضلاع سے:
* ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سنیر نور چنا۔
* ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن اور دیگر افسر نے شرکت کی۔
کے علاوہ:
مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام، پیس کمیٹی کے معزز اراکین، ا مام بارگاہوں کے منتظمین، مجالس و جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس کی تفصیلات:
ڈی آئی جی میرپورخاص نے تمام شرکاء سے فرداً فرداً:
* سیکیورٹی انتظامات
* ممکنہ خطرات
* حساس مقامات کی نشاندہی
* مجالس و جلوس کے روٹس
* بین المذاہب ہم آہنگی
پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کی آراء و تجاویز کو سنا۔
*اہم نکات و اقدامات:*
1. فول پروف سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس پر تمام افسران سختی سے عملدرآمد کریں گے۔
2. جلوسوں کے روٹس پر CCTV کیمرے اور واچ ٹاورز نصب کیے جائیں گے۔
3. امام بارگاہوں، مجالس، اور جلوس گزرگاہوں کی مکمل بم ڈسپوزل سوئیپنگ (B.D) کروائی جائے گی۔
4. خواتین کی مجالس میں لیڈی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی۔
5. ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں (ERTs) ہر وقت الرٹ رہیں گی۔
6. پابندی شدہ ذاکرین پر کڑی نظر رکھی جائے گی، اور انہیں کسی بھی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
7. نیشنل ایکشن پلان (NAP) پر مکمل عملدرآمد ہوگا، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
8. سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل فعال کیا گیا ہے تاکہ نفرت انگیز مواد کی فوری نشاندہی اور کارروائی ہو سکے۔
9. ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جلوسوں کے ساتھ موجود رہیں گی۔
10. سہولت مراکز (Help Desks) جلوسوں کے اہم مقامات پر قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو فوری رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
11. ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، بلدیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
12. عوام سے اپیل کی گئی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں۔
ہدایت برائے افسران:
* ڈی آئی جی صاحب نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انٹیلیجنس ونگز کو ہدایت دی کہ:
* منتظمین و پرمٹ ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
* حساس علاقوں میں بالباس سادہ اہلکار تعینات کیے جائیں۔
*
* ڈرون یا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فضائی نگرانی کی جائے۔
* ہر تھانے میں محرم کنٹرول روم قائم کر دیا جائے جو 24/7 فعال ہو گا۔
د عائیہ کلمات:
آخر میں پاکستان کے امن، سلامتی اور ترقی، اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔