Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

DIGP of Mirpurkhas Range Reviews Law & Order, Security Measures in District Tharparkar

مورخہ: 14 جنوری 2026

*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج کی زیرِ صدارت ایس پی آفس تھرپارکر میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔*

اجلاس ، *ایس پی تھرپارکر شعیب احمد میمن سمیت ضلع تھرپارکر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔*

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے *ڈی آئی جی میرپورخاص نے ہدایت کی کہ مطلوبہ اور مفرور ملزمان (POs / Absconders) بالخصوص قتل کے مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کو اولین ترجیح بنایا جائے* اور اس حوالے سے مربوط حکمتِ عملی کے تحت فوری اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے.

انہوں نے *منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی* پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر کوئی پولیس افسر یا اہلکار کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*ڈی آئی جی میرپورخاص نے تھرپارکر میں سی پیک منصوبوں اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے ہدایت کی* کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور فول پروف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے *عدالتی سیکیورٹی کے انتظامات* کا ازسرِنو جائزہ لینے اور تفتیشی امور بروقت مکمل کرنے کی بھی واضح ہدایات جاری کیں تاکہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔

مزید کہا کے، *پوائنٹ میں حاضری اور جاری احکامات پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانے* کی سختی سے ہدایت کی گئی۔

*ڈی آئی جی میرپورخاص نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور حساس منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے ہر وقت مستعد ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.