Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Orderly Room Held at DIGP Office of Mirpurkhas Range Under the Chairmanship of Captain (R) Faisal Abdullah Chachar, PSP
مورخہ: 18 فروری 2026
*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج کی زیرِ صدارت آج ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں آرڈرلی روم کا انعقاد کیا گیا۔*
*آرڈرلی روم کے دوران* میرپورخاص رینج کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے *پولیس افسران و جوانوں کے زیرِ التواء شو کاز نوٹسز اور اپیلوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلے صادر کیے گئے*۔ اس موقع پر افسران و جوانوں کو اپنی شکایات اور مسائل براہِ راست پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، جنہیں توجہ سے سنا گیا۔
*ڈی آئی جی میرپورخاص نے افسران و جوانوں کو ہدایت کی* کہ وہ فرائض کی انجام دہی میں دیانتداری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار کو مقدم رکھیں، جبکہ محکمانہ امور میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔ *اانہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پولیس اہلکاروں کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے*