Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

DIGP of Mirpurkhas Range, Visited District Umerkot and Organized Meeting on Crime Prevention

مورخہ: 21.11.2024

عمرکوٹ: جناب DIGP میرپورخاص رینج محمد زبیر دریشک نے پولیس ہیڈکوارٹرز ضلع عمرکوٹ، ماڈل پولیس تھانہ کنری کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ میں انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا۔

 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج، محمد زبیر دریشک کی زیرِ صدارت ایس پی آفس عمرکوث میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف جرائم کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے اور پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہدایات دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق:
امروز مورخہ 21 نومبر کو ایس ایس پی آفس عمرکوٹ میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج محمد زبیر دریشک* کی سربراہی میں امن  امان کےحوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوث جناب عزیر احمد میمن سمیت ضلع عمرکوث کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز  انچارج سی آئی اے ، انچارج 15 مددگار  اور دیگر آفیس سٹاف نے شرکت کی۔

اجلاس میں درج ذیل نکات پر زور دیا گیا:-

👈 نارکوٹیکس/ گٹکا ماوا، آرگناٸیزڈ کراٸم، سوشل کراٸم، جراٸم و جراٸم پیشہ افراد، اشتہاری و روپوشوں ملزمان کے خلاف مزید سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری۔آئی جی سندھ صاحب کے احکامات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، گٹکا و منشیات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 👈 لسٹیڈ/انتہائ مطلوب کرمنلز کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

👈قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

👈 ٹارگیٹیڈ آفنڈر/ عادی مجرموں اور نارکوٹیکس پیڈلرز و سیلرز کے خلاف سخت ایکشن جاری رکھیں۔ قانون کی گرفت میں لائیں.

👈 چوری/ڈکیٹی اور قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جاۓ۔

👈 فیصلہ شدہ مقدمات میں کیس پراپرٹی کا تصفیہ
،مقدمات میں شامل کیس پراپرٹی کو نمٹانے کے لیے ضروری خط و کتابت اور اقدامات کو تیز کیا جائے۔

👈 اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے شہر کے حساس اور  مصروف علاقوں میں پولیس گشت کو مزید فعال اور بڑھایا جائے۔

👈 تھانوں میں ڈیوٹی آفیسر کے طور پر تعلیم یافتہ اور شائستہ افسران کو تعینات کیا جائے۔

👈 تفتیش کی لاگت کا مؤثر استعمال کاسٹ آف انویسٹیگیشن تفتیشی افسران کو بروقت دینا۔ تحقیقات کے لیے مختص بجٹ کا درست اور شفاف استعمال۔

👈 ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل: خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی سیل کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے تاکہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔

👈 سنگین پیچیدہ اور حساس نوعیت کے مقدمات کی تحقیقات ایس ایچ اوز خود کرینگے تاکہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔

👈 شکایات سیل کی کارکردگی بہتر بنانا: عوام کی شکایات کو فوری اور مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے شکایات سیل کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔ قابل و سائل کے ساتھ شائستگی و ہمدردی  سے پیش آنے والے افسران کو تعینات کیا جائے۔

👈 پوائنٹ می ایپلیکیشن پر عمل درآمد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے "پوائنٹ می" ایپلیکیشن پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی حاضری ایپلیکیشن کے ذریعے لاگ ان کریں۔ ایپلیکیشن کے موثر استعمال کے ذریعے پولیس فورس کی حاضری، کارکردگی اور ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کو مزید شفاف بنایا جائے۔

👈 جبکہ انھوں نے ماڈل پولیس تھانہ کنری کا بھی وزٹ کیا، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔  ماڈل پولیس تھانے کا مقصد پولیس کو ہر لحاظ سے عوامی خدمت کا ادراہ بنانا ہے۔

برائے معلومات

ترجمان ڈی آئی جی میرپورخاص رینج


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.