Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

DIGP Mirpurkhas Range Takes Strict Notice of Diplo Incident

تاریخ: 24.03.2026

*ڈیپلو واقعہ کا سخت نوٹس – مبینہ چڑھائی اور پولیس کی جانب سے بدسلوکی کی شکایت، اہلکار معطل*

ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ* نے ڈیپلو میں پیش آنے والے واقعہ، جس میں پی پی لیڈیز ونگ تھرپارکر کی صدر *سمترا منجیآنی* کے گھر پر *مبینہ چڑھائی اور پولیس کی جانب سے بدسلوکی کی شکایت سامنے آئی*، کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کی روشنی میں *درج ذیل پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے*:

▪️انسپکٹر محمد مراد منگریو، ایس ایچ او تھانہ ڈیپلو

▪️ہیڈ کانسٹیبل محمد یامین

▪️ہیڈ کانسٹیبل لاکو

▪️کانسٹیبل شمشاد دین

▪️کانسٹیبل غلام محمد

▪️ڈی پی سی جگدیش

*ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج* نے واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم بھی جاری کیا ہے، جبکہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*ڈی آئی جی میرپورخاص کے مطابق کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی، بدسلوکی یا غیر قانونی اقدام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.