Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی نوشھروفیروز بشیر احمد بروہی کی سخت ہدایات پر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان، منشیات فروشان اور دیگر جرائیم پیشہ افراد خلاف کاروائیوں کا سلسلا جاری۔۔
ڈسٹرکٹ پولیس نوشھروفیروز
29 جون 2025
🖋 پریس ریلیز۔۔۔
*ایس ایس پی نوشھروفیروز بشیر احمد بروہی کی سخت ہدایات پر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان، منشیات فروشان اور دیگر جرائیم پیشہ افراد خلاف کاروائیوں کا سلسلا جاری۔۔*
*قتل کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتھاریوں سمیت مزید 05 ملزمان گرفتار ، 2400 گرام چرس اور غیرقانونی اسلحہ برآمد۔۔*
▪ *پڈعیدن تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرکے 02 اشتھاریوں کو گرفتار کرلیا۔۔*
ذیر حراست *گل محمد اور واجد دشتی*، ضلع جیکب آباد تھانہ صدر کے *قتل* کے ایک مقدمہ میں مطلوب *اشتھاری ملزمان* تھے۔
جب کہ ضروری کاروائی کے بعد مذکورہ ملزمان کو جیکب آباد پولیس کے حوالے کیا گیا۔
▪ *قمرالدین چانڈیو پولیس نے کاروائی کرکے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔۔*
ذیر حراست ملزم *محمد علی چانڈیو* کے قبضے سے *ایک پسٹل 04 رائونڈس* برآمد کرکے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
▪ *دریاہ خان مری اور کنڈیارو تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کاروائیوں میں 02 منشیات فروشان کو گرفتار کرلیا۔۔*
گرفتار ملزمان *نیاز علی چانڈیو سے 1300 گرام چرس* اور *پرویز علی سرگانی سے 1100 گرام چرس* برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر سرکار کی مدعیت میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
🖋 *ترجمان ضلع پولیس نوشھروفیروز*