Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ہفتے وار اردلی روم کا انعقاد

24افسران و اہلکاران پیش ہوئے۔غیر تسلی بخش کارکردگی پر سزائیں. اہلکار کی عرضی پر ریٹائیرمنٹ کی گئی۔ 21 شو کاز فائل۔

 

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو نے اپنی آفس میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔ جس میں 24 پولیس افسران و اہلکاران پیش ہوئے۔ اور اپنے جائز عرض و معروض پیش کیے۔ جس پر ایس ایس پی سانگھڑ نے جائز مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ اور اردلی روم میں مختلف درخواستوں، شکایات و شوکاز نوٹسز کے فیصلے صادر کیے۔ ایس ایس پی نے عرضی پر ایک اہلکار کے ریٹائیرمنٹ کے احکامات جاری کئے۔ جبکہ مختلف شکایات، ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور غیر حاضری پر ایک اہکار کی ایک سال کی انکریمنٹ روک لی گئی۔ اس کے علاوہ چار اہکاروں کو تنبہی کی۔ 21  شو کاز نوٹس فائل کئے گئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ اردلی روم کا مقصد یہ ہے کہ پولیس اہلکار اپنے ٹرانسفر،  پوسٹنگ و دیگر پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے کسی قسم کی سفارش کے بغیر پیش ہو کر اپنا جائز حق حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کو مزید بہتر انداز سے انجام دیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانونی مدد کے لیے اپنا فرض ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کریں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.