Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

چرس کے دو ڈیلر گرفتار، دو کلو سے زائد چرس برامد

دیگر منشیات فروشوں سے گٹکا اور شراب بھی برآمد

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی گڈانی بلوچ کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں انچارج سی آئی اے سانگھڑ ذاکر حسین سولنگی نے سانگھڑ  تھانے کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے چرس کے ڈیلر اللہ ڈنو انڑ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1060 گرام چرس برآمد کی ہے  ایس ایچ او شہدادپور غلام شبیر ڈلوانی نے ماتحت عملےکے ہمراہ چرس کے ڈیلر دلاور خاصخیلی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1000 گرام چرس برآمد کی ہے۔ ایس ایچ او جام نواز علی میر مہران خاصخیلی نے منشیات فروش مختیار علی ملک سے 200 پڑیاں ماوا گٹکا برآمد کی ہے۔  ایس ایچ او ٹنڈوآدم عمران اختر چانڈیو نے ماتحت عملےکے ہمراہ پولیس نے منشیات فروش ساجد خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 125 پڑیاں گٹکے کی برآمد کی ہیں۔ ایس ایچ او لنڈو منیر بالادی نے ماتحت عملے کے ہمراہ منشیات فروشوں عدنان ملک اور ضیاء الرحمن سے دو  الگ الگ مقدمات میں 40 لیٹر شراب برآمد۔ کی ہے.


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.