Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، 28 کے خلاف کاروائی، گرفتاریاں

منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، 28 کے خلاف کاروائی، گرفتاریاں۔ مضر صحت شراب کشید کرنے والی 03 بھٹیاں مسمار, چرس کے 03 ڈیلر گرفتار. 2830 گرام چرس,  3830 پڑیاں ممنوعہ گٹکا,  240 لیٹر شراب اور 05 عدد وسکی کے پینٹ برآمد۔ منشیات کی ترسیل میں زیر استعمال 01 چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل ضبط۔ بروقت ملکیت کی دستاویزات پیش نہ کیئے جانے پر ٹریکٹر ضبط۔ چوری کے مقدمے کا روپوش گرفتار۔ 

ایس ایچ او ٹنڈوآدم  محمد حنیف مہر نے چرس کے ڈیلر ممتاز عرف ہڈی خاصخیلی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1030 گرام چرس برآمد کی ہے۔ ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری  نے چرس کے ڈیلر علی خان کھوسو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1400 گرام چرس برآمد کی ہے۔  دوسری کاروائی میں منشیات فروشوں محسن رحمن اور طارق طیب کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 20 لیٹر برآمد کی ہے۔ ایس ایچ او پیرومل دھنی بخش بروہی  نے چرس کے ڈیلر احمد نواز چانڈیو اور جانب علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 400 گرام چرس برآمد کی ہے۔ دیگر کاروائیوں میں منشیات فروشوں مٹھو میںگواڑ،  نیاز احمد چانگ اور نور احمد چانڈیو کو مختلف مقدمات میں گرفتار کر کے 660 پڑیاں ممنوعہ گٹکا اور 30 لیٹر شراب برآمد کی ہے۔ ایس ایچ او کھپرو محمد شریف جمالی  نے حامد اوڈ،  سہراب اوڈ اور وشرام بھیل کی شراب کشید کرنے والی بھٹیوں پر چھاپے مار کر بھٹیوں کو مسمار کیا ہے۔ غیر تیار شدہ شراب کو موقع پر تلف کر کے 120 لیٹر تیار شراب برآمد کی ہے۔ بھٹی مالکان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔  اس کے علاوہ منشیات فروشوں محمد عمر راجپوت،  مرتضی جٹ اور نعمان جٹ کو گرفتار کر کے 990 پڑیاں  ممنوعہ گٹکے کی برآمد کی ہیں۔ ایس ایچ او کھاہی منیر احمد جتوئی  نے منشیات فروشوں  رمیش کولہی اور سجاد بخش سمیجو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 80 پڑیاں ممنوعہ گٹکے کی برآمد کی ہیں۔ ایس ایچ او تعلقہ منیر علی بالادی  نے منشیات فروشوں گلزار علی پنجارو اور نور حسن ڈیرو  کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 320 پڑیاں ممنوعہ گٹکے کی برآمد کر کے مقدمہ درج کیا ہے۔ جبکہ منشیات کی ترسیل میں زیر استعمال چنگچی رکشہ بھی قبضے میں لیا ہے۔  ایس ایچ او سرہاری نبی بخش لاشاری  نے احمد علی مگسی کی شراب کشید کرنے والی بھٹی پر چھاپہ مار کر بھٹی کو مسمار، غیر تیار شدہ شراب کو تلف اور 50 لیٹر تیار شراب کو ضبط کیا ہے۔ملزم احمد علی مگسی کو گرفتار کر کے  مقدمہ درج کیا ہے۔ ایس ایچ او کھڈرو ذاکر حسین سولنگی نے منشیات فروشوں غلام رسول مری، فرمان علی بروہی اور آصف علی زرداری کو مختلف مقدمات میں گرفتار کر کے 380 پڑیاں ممنوعہ گٹکے کی  اور 05 عدد پینٹ وسکی کے برآمد کیے ہیں۔ ایس ایچ او جام نواز علی میر مہران خاصخیلی نے منشیات فروش جاوید عمر کو گرفتار کر کے 300 پڑیاں ممنوعہ گٹکے کی برآمد کی ہیں اور منشیات کی ترسیل میں زیر استعمال ایک موٹر سائیکل بھی ضبط کی ہے۔ ایس ایچ او منگلی  نے ملکیت کی دستاویزی ثبوت بروقت پیش نہ کیے جانے پر 01 ٹریکٹر کو سیکشن 550 سی آر پی سی کے تحت چالان کیا ہے۔ایس ایچ او بچوٹیاریوں حاکم علی بروہی  نے منشیات فروش شمن علی ملاح کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کی ہے۔  ایس ایچ او شہدادپور ذوالفقار علی پاہی  نے مقدمہ نمبر 30 سال 2026 زیر دفعہ 380، 457 پی پی سی کے روپوش ممتاز راجپوت کو گرفتار کیا ہے۔  


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.