Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
⬅️*ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد۔*
سانگھڑ: تفصیلات کے مطابق جھول پولیس نے دوران گشت چانڈیہ موری کے نزدیک 03 مشکوک ملزمان کو کسی جرم کی نیت سے کھڑے دیکھ کر للکارا، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔ مختصر مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
▪️گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ایک TT پسٹل اور کرائم نمبر 51 سال 2026 زیر دفعہ 392 پی پی سی کے تحت مدعی ایاز علی ملوکھانی سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
میر مری قتل کیس
⬅️*گرفتار ملزمان سے جرم میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل اور میر مری سے چھینی گئی سی ڈی 70 - CD بھی برآمد۔*
سانگھڑ: تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ میر مری سے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر دو رہزنوں نے فائرنگ کر کے میر مری کو شدید زخمی کیا تھا بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میر مری زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔
▪️ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم داؤد سہیل جٹ کو گرفتار کر کے...
چرس کے 02 ڈیلروں سمیت, 11 منشیات فروش گرفتار۔
شراب کی 02 بھٹیاں مسمار, 1570 گرام چرس, 20 گرام ہیروئن, شراب, گٹکہ, ایک کار اور موٹر سائیکل برآمد۔ میر مری کے قتل کا دوسرا ملزم بھی گرفتار۔
ایس ایچ او ٹنڈوآدم محمد حنیف مہر نے چرس کے ڈیلروں محمد عثمان کھوسو اور غلام حسین مری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1570 گرام چرس برآمد کی ہے اور منشیات کی ترسیل میں زیر استعمال 01 موٹرسائیکل بھی قبضے میں لی ہے دوسری کاروائی میں گاؤں مٹھو کھوسو میں شراب تیار کرنے والی بھٹی پر چھاپہ مار کر بھٹی کو مسمار, سیکڑوں لیٹر شراب کو موقع پر تلف اور سپلائی...
سانگھڑ کا بدنام منشیات فروش اس مکروہ دھندے سے تائب۔
سانگھڑ: تفصیلات کے مطابق گاؤں محمد بخش چانڈیو تعلقہ سانگھڑ کے رہائشی بدنام منشیات فروش منصب علی چانڈیو نے پولیس کے پاس پیش ہوکر قرآن پاک پر حلف دے کر وعدہ کیا ہے کہ وہ منشیات سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا اور نہ ہی آئندہ اس مکروہ کاروبار میں ملوث ہوگا۔
ٹنڈوآدم میں پولیس مقابلہ. ایک کرمنل زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار
دو TT پسٹل برآمد۔ گرفتار ملزمان پہلے سے پولیس مقابلے اور چوری کے دو مقدمات میں مطلوب ہیں۔
سانگھڑ: تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم پولیس نے دوران گشت بھٹ شاہ بائی پاس، حبیب خان مری روڈ پر دو مشکوک ملزمان کو کھڑے دیکھ کر للکارا، جس پر ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ مختصر مقابلے کے بعد کرمنل محمد مزمل ولد محمد اسماعیل (زخمی حالت میں) اور دوسرا فیصل ولد محمد اشرف نیازی دونوں سکنہ نیو پنڈ سکھر کو گرفتار کر لیا۔
دونوں گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو TT پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔<...