Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
انسداد منشیات مہم، بڑی اور کامیاب کاروائیاں
انسداد منشیات مہم، بڑی اور کامیاب کاروائیاں ۔ 07 منشیات فروشوں، 05 روپوشوں اور 02 چوروں سمیت 14 ملزمان گرفتار-2325 گرام چرس, ایک کلو سے زائد افیم، 09 مسروقہ بکریاں, سیکڑوں پڑیاں مضر صحت گٹکا، شرآب اور 04 مسروقہ فون برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر ضلع کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی اور کامیاب کاروائیاں کی گئی ہیں اس سلسلے میں...
چرس کے 06 ڈیلروں کے خلاف موثر کاروائی۔ پانچ کلو سے زائد چرس برآمد۔ پیرومل پولیس نے ملزم زاہد حسین شر سےغیر قانونی TT پسٹل, مشتبہ موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیا. مختلف کیسوں میں 03 روپوش بھی گرفتار
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر ضلع کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی اور کامیاب کاروائیاں کی گئی ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ او ٹنڈوآدم غلام شبیر ڈلوانی نے چرس کے ڈیلروں محمد زبیر پٹھان اور عمران خان پٹھان سے 1580 گرام چرس جبکہ چرس کے ڈیلر حاجی بروہی اور رفیق پٹھان 2025 گرام چرس پھینک کر فرار ہو گئے۔ اس کے علاوہ جعلی چیک کے مقدمے کے روپوش ملزم نبی بخش میرجت کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او پیرومل محمد اسحاق...
چوٹیاریوں میں پولیس مقابلہ-سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار
تفصیلات کے مطابق جھول تھانے کی حد میں پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں چوٹیاریوں تھانے کی پولیس نے ایس آئی پی سلطان احمد کیریو کی قیادت میں ملہار وسان رستی لٹکو موری کے نزدیک ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ موٹرسائیکل پر دو مشکوک ملزمان کو آتا دیکھ کر روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ کراس فائر کے نتیجے میں ایک ملزم جس کی شناخت نواز علی عرف ٹومل بگٹی کے نام سے ہوئی ہے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا...
جھول میں پولیس مقابلہ.سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار
تفصیلات کے مطابق انچارج 15 جھول اے ایس آئی عبدالخالق ماتحت عملے کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ چامارو لنک روڈ پر دو مسلح افراد کو کسی جرم کی نیت سے کھڑے دیکھ کر ان کو للکارا جس پر ان ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ کراس فائر کے نتیجے میں ایک ملزم جس کی شناخت صدام حسین ولد غلام شبیر بگٹی کے نام سے ہوئی ہے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ اس کا ایک ساتھی کالے رنگ کی موٹر سائیکل پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے سول ہاسپٹل روانہ کر دیا گیا ہے۔...
سرہاری میں مگسی اور مری برادری کے جھگڑے میں جانبحق ہونے والے محمد اسمعیل مگسی کے نامزد قاتل گرفتار. مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہونے پر اصل مالک کے سپرد .دو منشیات فروش گرفتار بڑی مقدار میں شرآب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ او سرہاڑی امتیاز علی خاوڑ نے، سرہاری تھانے کی حد میں مگسی اور مری برادری کے ہونے والے خونی تکرار کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے محمد اسماعیل مگسی کے، چار نامزد قاتلوں حسین بخش مری، مہر علی مری، غلام جعفر مری اور سلیم مری کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایس ایچ او شاہ پور چاکر راؤ واجد علی نے...