Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*ٹنڈوآدم میں پولیس مقابلہ۔*
*ضلع پولیس سانگھڑ۔*
تاریخ: 03 اگست 2025
🖋️ *پریس ریلیز*
*ٹنڈوآدم میں پولیس مقابلہ۔*
*ملزم پیر بخش زخمی حالت میں ٹی ٹی پسٹل سمیت گرفتار۔*
سانگھڑ:
تفصیلات کے مطابق دوران گشت ٹنڈو آدم سٹی پولیس کی پیٹرولنگ پارٹی نے گوٹھ حبیب مری کے نزدیک تین مسلح افراد کو مشکوک حالت میں کھڑے دیکھا۔ پولیس کی جانب سے للکارے جانے پر ملزمان نے پوزیشن لے کر پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے دفاع میں جوابی فائرنگ کے بعد ایک ملزم پیر بخش ولد محمد حسین بھٹی سکنہ نواب شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کیا ہے۔
جبکہ اس کے دو ساتھی بنام کامران عرف کامی شیخ اور ایاز ولد الن ساند جو کہ ٹنڈوآدم کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہاسپٹل روانہ کر دیا گیا ہے۔
ملزمان پر پولیس مقابلے کا مقدمہ نمبر 186 سال 2025 اور گرفتار ملزم پر ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ نمبر 187 سال 2025 الگ سے درج کر لیا گیا ہے۔
*گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل رکارڈ۔*
278/2023 u/s 324, 353,401, 34 ppc of PS Shahdadpur.
290/2025 u/s 324, 353,401, 34 ppc of PS Shahdadpur.
291/2023 u/s 24 SAA of PS Shahdadpur.
272/3023 u/ s 381-A 34 PPC of PS Shahdadpur.
280/2023 u/s 324, 353,401, 34 ppc of PS Shahdadpur.
ملزم کا مزید کرمنل رکارڈ دیگر تھانوں سے بھی معلوم کیا جارہا ہے۔
*PRO TO SSP SANGHAR۔*