Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
شکارپور میں منشیات سمگلنگ اور جرائم کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن
شکارپور: 19 اگست 2025
ایس ایس پی شکارپور جناب شاہزیب چاچڑ کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات سمگلنگ اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کا مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
کرن پولیس کی کامیاب کارروائی
ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کرن دائود احمد اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چرس سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے ملزم کامران علی ولد شمس الدین چانڈیو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 548 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مدیجی پولیس کی کامیاب کارروائی
تھانہ مدیجی پولیس نے شہری ریاض لاشاری سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کردی، جس پر شہری نے پولیس کی کامیاب کارروائی کو سراہا۔
ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، گرفتاریوں کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔"