Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی ضلع ساؤتھ جناب مہظور علی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کو (افسرانِ بالا) کی ہدایات سے بھی آگاہ کیا اور ان پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی تاکید کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ٹریفک کے دباؤ کو قابو میں رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ، فینسی نمبر پلیٹس، ٹینٹڈ گلاس، اور غیر قانونی سرکاری لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔
اجلاس کے دوران اسٹریٹ کرائم کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اور ایس ایس پی ساؤتھ نے تمام متعلقہ ا...
یومِ علیؓ اور یوم القدس ریلی کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس
کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہظور علی کی زیرِ صدارت یومِ علیؓ اور یوم القدس ریلی کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ایس پیز، ایس ایچ اوز، جلوسوں کے منتظمین اور اسکاؤٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں یومِ علیؓ کے دوران منعقدہ مجالس و جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جلوسوں کے منتظمین نے اپنے سیکیورٹی خدشات اور مسائل سے ایس ایس پی ساؤتھ کو آگاہ کیا، جس پر ایس ایس پی مہظور علی نے مکمل تعاون کی...
کراچی ڈیفنس فیز 7 میں پولیس مقابلہ
ضلع ساؤتھ پولیس کراچی
5 اگست 2024
کراچی ڈیفنس فیز 7 میں پولیس مقابلہ، سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی جبکہ زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برامد
تفصیلات:
دونوں مسلح ملزمان مذکورہ مقام کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کی غرض سے گھوم رہے تھے
گشت پر مصروف ڈیفنس پولیس کو اپنی جانب اتے دیکھ کر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم محمد جہانگیر ولد محمد حنیف زخمی ہوا جبکہ گرفتار دوسرے مل...
محرم الحرام کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں ایس ایس پی ساؤتھ افس میں تقریب کا انعقاد
28 جولائی 2024
ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کی جانب سے پولیس کا مورال بلند کرنے کے لیے احسن اقدام، ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے محرم الحرام اور بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا کی امد کے دوران بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا
ایس ایس پی ساوتھ آفس میں ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس پی کلفٹن اور ایس پی صدر سمیت صدر ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی
اس موقع پر ایس ایس پی ساوتھ نے محرم...
بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار
ضلع ساؤتھ پولیس کراچی
21 جولائی 2024
گزری پولیس کی تکنیکی بنیادوں پر کاروائی، بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار
گرفتار ملزمان نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو روز قبل بھی گزری کے علاقے میں واقع ایک بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے 6 لاکھ کیش اور تین موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے
گرفتار ملزمان میں نذیر احمد ولد مولا بخش اور سبحان علی ولد عبد الرشید شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے 4 عدد موبائ...