Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

عورت مارچ کے منتظمین کی ڈی آئی جی ساؤتھ آفس آمد ڈی آئی جی ساؤتھ ملاقات کی۔

پریس ریلیز
مورخہ 9 مئی 2026

کراچی: عورت مارچ کے منتظمین کی ڈی آئی جی ساؤتھ آفس آمد ڈی آئی جی ساؤتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ بھی موجود تھے۔
کراچی : ملاقات کے دوران 10 مئی کو بیج ویو پارک پر منعقد ہونے والے عورت مارچ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
کراچی : ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے عورت مارچ کے منتظمین کو آگاہ کیا گیا کہ جاری کردہ ضابطہ اخلاق (Code of Conduct) پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
کراچی : عورت مارچ کی منتظمین نے بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پروگرام کے دوران جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور متعلقہ ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔
کراچی : ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے منتظمین اور پولیس کے درمیان مسلسل رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ سیکیورٹی، ٹریفک اور نظم و ضبط کے تمام امور کو موثر انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان 
ساؤتھ زون پولیس کراچی۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.