Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ساؤتھ زون پولیس اور سن شائن ویلفیئر سینٹر (SSWC) کے درمیان (MoU)پر دستخط کیے گئے۔
پریس ریلیز
مورخہ: 18 مئی 2026
کراچی: ساؤتھ زون پولیس اور سن شائن ویلفیئر سینٹر (SSWC) کے درمیان منشیات کے عادی افراد کے علاج. بحالی اور فلاحی سہولیات کی فراہمی اور چار بحالی مراکز کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔
کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور سن شائن ویلفیئر سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر دلاور خالق نے معاہدے پر دستخط کیے۔
کراچی: معاہدے کے تحت منشیات کے عادی افراد کو مفت علاج. نفسیاتی معاونت. کونسلنگ اور سماجی بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں دوبارہ ایک صحت مند زندگی کی جانب لایا جا سکے۔
کراچی: ساؤتھ زون کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار مزید بحالی مراکز قائم کرنے اور خالی یا کم استعمال شدہ سرکاری مقامات کو بحالی مراکز میں تبدیل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
کراچی: اس سلسلے میں ساؤتھ زون کے چار تھانہ جات کی حدود بلدیہ، کلاکوٹ، کلری اور پاک کالونی میں بحالی سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
کراچی: ساؤتھ زون پولیس بحالی مراکز میں آپریشنل ضرورت کے مطابق حفاظتی معاونت اور دیگر ضروری تعاون سن شائن ویلفیئر سینٹر کو فراہم کرے گی۔
ترجمان
ساؤتھ زون پولیس کراچی