Press Releases

آئی جی سندھ کے احکامات پر ساؤتھ زون پولیس نے تیز رفتاری و غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ کراچی : آج صبح باوانی چالی پر ٹریفک حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے قتل بالسبب سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کراچی : بس کو قبضہ پولیس میں لے کر اس کے مالک کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ کراچی : بس کے مالک نے ایل ٹی وی لائسنس پر ڈرائیورجنید کو بس دی ہوئی تھی۔ کراچی : ڈی آئی جی ساؤتھ کے احکامات پر آپریشن پولیس نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر مہم کا آغاز کیا ہے۔ کراچی : ایس ایچ اوز کو ھدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ غفلت و لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی ڈرائیو کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔ کراچی : مہم میں آپریشن پولیس پرانی گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ ٹریفک پولیس کی مدد سے چیک کرے گی۔ کراچی : ون ویلنگ اور ون وے کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈوان کا آغاز کیا جارہا ہے۔ کراچی : اس سلسلے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سے بھی مدد لی جائے گی۔ کراچی : مذکورہ مہم کا مقصد بڑھتے ہوئے جان لیوا ٹریفک حادثات سے عوام کی جان ومال کو محفوظ رکھنا ہے۔ مہم سے حادثات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ کراچی : عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی ذندگی عزیز رکھتے ہوئے حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔ ساؤتھ زون پولیس۔

https://www.facebook.com/watch/?v=1231882427992551


حضرت امام حسینؓ کے چہلم کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے پرامن طور پر خیریت سے اختتام پذیر ہو گیا۔

https://www.facebook.com/share/v/AhWu9tk9eJB1B874/?mibextid=qi2Omg


از دفتر وزیر داخلہ سندھ۔۔۔ کراچی،اگست 10:- میٹرول تھانہ سائٹ اے کی حدود میں دوران ڈکیتی دو افراد کے قتل کیس میں ملوث ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا۔۔ واردات میں ملوث ایک ملزم اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔ موٹرسائیکل اور نقدی سمیت اسلحہ برآمد۔۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے ڈی آئی جی سائوتھ، ایس ایس پی کیماڑی اور انکی ٹیم کو جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی پر شاباش۔ پولیس کا ڈکیتی اور قتل میں ملوث سفاک ملزمان کے خلاف کامیاب ایکشن لائق ستائش و تعریف ہے۔وزیر داخلہ سندھ

از دفتر وزیر داخلہ سندھ۔۔۔

کراچی،اگست 10:-

میٹرول تھانہ سائٹ اے کی حدود میں دوران ڈکیتی دو افراد کے قتل کیس میں ملوث ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا۔۔

واردات میں ملوث ایک ملزم اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔

موٹرسائیکل اور نقدی سمیت اسلحہ برآمد۔۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے ڈی آئی جی سائوتھ، ایس ایس پی کیماڑی اور انکی ٹیم کو جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی پر شاباش۔

پولیس کا ڈکیتی اور قتل میں ملوث سفاک...


محرم الحرام کیلئے ساؤتھ زون پولیس نے انتہائی موثر انتظامات کیے تھے۔

ساوتھ زون پولیس

محرم الحرام کیلئے ساؤتھ زون پولیس نے انتہائی موثر انتظامات کیے تھے۔

8 ،9 اور 10 محرم الحرام کے تینوں مرکزی جلوسوں کیلئے ساؤتھ زون پولیس نے الگ الگ سکیورٹی پلان ترتیب دیا.

محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ساؤتھ زون پولیس ایک ماہ قبل سے ہی تیاری کرلی تھی.

تمام سکیورٹی اداروں بشمول پولیس کمانڈوز، اسپیشل برانچ، آر آر ایف، ٹریفک، ایس ایس یو اور رینجرز نے پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔

...


ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی وقار کو سی سی سیکنڈ اور کیش ریوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی وقار کو سی سی سیکنڈ اور کیش ریوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

لیاری ایکسپریس وے ماڑی پور روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔

اے ایس آئی وقار متعینہ تھانہ بوٹ بیسن اپنی ڈیوٹی سے گھر جارہا تھا۔

ڈکیت نے اے ایس آئی وقار کو دیکھ کر پولیس افسر کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔

اے ایس آئی وقار نے جوابی فائرنگ کر کے ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ قریب موجود کلری پولیس کی موبائل بھی موقعہ پر...


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.