Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ضلع سجاول میں پولیو مہم کا آغاز۔ ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو اور کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کا ضلع سجاول کا وزٹ ، پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ اور پولیو مہم کے سلسلے میں معلومات لیں

تفصیلات کے مطابق،

ایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر کے احکامات پر ضلع بہر میں پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،

جناب ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو اور کمشنر حیدرآباد جناب فیاض حسین عباسی کا پولیو کے آغاز کے موقع پر ضلع سجاول کا وزٹ کیا، سول اسپتال سجاول اور دیگر پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کرکے پولیو مہم کے سلسلے میں معلومات حاصل کیں،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سجاول، زاھد حسین رند، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ،ڈی ایس پی ھیڈکوارٹر سید مظفر جمیل اور دیگر محکمہ صحت کے عملداری بھی موجود تھے۔

ضلع سجاول میں پولیو مہم کے دوران 35 فکس پوائنٹ ، 24 ٹرانزٹ پوائنٹ لگائے گئے ہیں، اسکے علاوہ 552 موبائیل ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں،

216 ضلع سجاول پولیس کے افسران و جوان پولیو مہم میں سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں،

لیڈیز پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لیے لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،

موبائیل پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو مزید سخت بنانے کے لیے متعلقہ ایس ڈی پی آوز اور ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ گشتی پولیو ٹیمز کے ساتھ رابطے میں رہیں اور کسی قسم کی رُکاوٹ یا مسئلے کی صورت میں فورن ایکشن لیا جائے،

جناب ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو اور کمشنر حیدرآباد جناب فیاض حسین عباسی نے ضلع کی عوام کو اپیل کی ہے کہ  پولیو مہم میں قومی فریضہ سمجھ کر بہرپور حصہ لیں اور اپنے 5 سال کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ، بچوں کو مستقل معذوری سے بچائیں، اور پولیو ورکرز اور ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرکے قومی فریضہ ادا کریں- 

✍️ترجمان ضلع سجاول پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.