Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی زیر صدارت DSPs بشمول تفتیشی افسران کا ساتھ اجلاس
*پریس ریلیز*
*سکھر پولیس*
*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی زیر صدارت DSPs بشمول تفتیشی افسران کا ساتھ اجلاس*
اجلاس میں ایس ایس پی سکھر نے ضلع بھر میں درج کیسز کا بغور جائزہ لیا،اور فرداً فرداً تفتیشی افسران سے بریفنگ لی۔
ایس ایس پی سکھر نے افسران کو ہدایات جاری کیں کے تمام کیسز کی تفتیش میرٹ کی بنیاد پر کریں، ملوث ملزمان سے کسی قسم کی رعایت اور بے گناہ کو کسی قسم کی تکلیف برداشت نہیں کی جائیگی۔
تفتیشی افسران ملزمان کو متعلقہ عدالتوں سے سزائیں دلوائیں،تاکے معاشرے کے اندر جرائم میں کمی لائی جا سکے۔ ایس ایس پی سکھر
ایس ایس پی سکھر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام کیسز کو ڈیٹیکٹ/ٹریس آئوٹ کرنے کو 💯 فیصد یقینی بنایا جائے، اور متاثرہ شہریوں کے مسروقہ مال برآمد کرکے قانونی طریقے سے ان کے حوالے کیئے جائیں۔
کیسز کی تفتیش کے دوران،جدید دور کے تقاضوں کے مطابق،سی ڈی آ ر سی سی ٹی وی،جیو فینسگ، ڈی این اے اور میڈیکل کی مدد سے پینڈنگ کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور مدد حاصل کرنے کی ہدایات جاری کیں
ایس ایس پی سکھر نے تمام تفتیشی افسران اور متعلقہ سیکشن PRMS کے اسٹاف کو تمام کیس پیپرز آن لائن اپڈیٹ رکھنے کی سخت ہدایات بھی جاری کیں،جن میں ایف آئی آر،چالان چارج شیٹ، کیس ڈائریاں اور کیس کی موجودہ پوزیشن شامل ہے۔
ایس ایس پی سکھر نے تمام DSPs کو کیسز کی نگرانی اور تفتیشی افسران کی سپرویڑن کرنے کی ہدایات و احکامات بھی جاری کیئے۔
*ترجمان سکھر پولیس*