Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*ٹنڈو الہ یار پولیس کی جانب سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری
*ایس ایس پی ٹنڈو الہ یار سید سلیم شاہ کی سربراہی میں ضلع بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ و سرچ آپریشن جاری ہے۔*
پولیس کی مختلف ٹیمیں، ایس ایچ اوز کی قیادت میں، شہری و دیہی علاقوں میں مشکوک افراد کی تلاش اور جانچ کر رہی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے تحت “تلاش ایپ” کے ذریعے موقع پر ہی مشکوک افراد کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی مطلوب یا اشتہاری مجرم کو فوری طور پر گرفتار کیا جا سکے۔
ایس ڈی پی اوز اپنے...
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ نے وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت شہید خلیل احمد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
ایس ایس پی سید سلیم شاہ نے شہید خلیل احمد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
شہید خلیل احمد نے پاک افغان بارڈر پر ملک دشمن عناصر کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے وطن پر اپنی جان نچھاور کی۔ انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے کہا کہ سندھ پولیس، پاک فوج کے شانہ بشانہ، ملکی سلامتی اور امن کے تحفظ کے لیے خون کے آخری قطرے تک کھڑی ہے۔
سندھ پولیس زندہ باد
...
*ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے پولیس افسران و جوانوں کی اردلی روم (O.R) کا انعقاد کیا گیا۔*
⏺️ ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے ضلع کے تمام پولیس تھانوں، یونٹس و سیکشنز میں تعینات پولیس افسران و جوانوں کی او آر کی گئی۔
⏺️ اردلی روم میں پولیس افسران اور جوانوں کے شوکاز نوٹسز اور کارکردگی رپورٹ رپورٹ کے حوالے سے کی گئی۔
⏺️ ایس ایس پی نے چرس، آئیس، کرسٹل، مین پڑی، ماوہ گٹکا، کچی شراب اور دیگر منشیات کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے سخت احکامات جاری کیے گئے۔
⏺️ ایس ایس پی نے پولیس آفیشلز سے مسائل دریافت کیے، گذارشات و درخواستوں کے ح...
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جناب سے پولیس ہیڈکوارٹر ٹنڈوالھیار میں ضلع ٹنڈوالھیار کی پولیس گاڑیوں کی انسپیکشن کی گئی
⏺️ ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے پولیس لائین ٹنڈوالھیار میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن، ہیڈ کلرک اور ڈرائیورز کے ہمراہ ضلع ٹنڈوالھیار کی پولیس گاڑیوں کی تفصیلی انسپیکشن کی۔
⏺️ دوران انسپیکشن ایس ایس پی صاحب نے ٹیم کے ہمراہ گاڑیوں میں درکار ضروری مرمت کے کام کا جائزہ لیا، ایم ٹی او اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کیں کہ گاڑیوں کی بہترین ورکنگ کے لئے درکار مرمت کے کام جاری رکھا جائے تاکہ گاڑیوں کی مینٹیننس برقرار رکھی جاسکے اور نقصان سے بچایا جا سکے۔
...
آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی حیدرآباد جناب طارق رزاق دھاریجو کی ہدایت پر ٹنڈوالہیار پولیس کا منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، کچی شراب، گٹکا، مین پُڑی، روپوش و اشتھاری کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری 👈 40 لیٹر دیسی شراب 👈 1400 عدد گٹکا 👈 03 ملزمان گرفتار سرکار کی مدعیت میں 03 مقدمات درج۔
⏪ انچارج مددگار اور ایس ایچ او عمر ساند کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث گرفتار ملزم کے قبضے سے 1400 عدد گٹکا برآمد اور فٹکا بنانے والی مشین برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں ملزم پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔
گرفتار ملزم بنام:1- نصیر ولد عبدالرشید عرف رشید
*Crime No: 99/2025*
⏪ ایس ایچ او نصرپور کی کارروائی، شراب فروشی میں ملوث گرفتار ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں ملزم پر مقدمہ درج کر دیا گیا.