Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع ٹھٹہ میں امن و امان بحال رکھنے کے حوالے سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری۔

ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ 
 مورخہ 9 جنوری 2026 
پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)

ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع ٹھٹہ میں امن و امان بحال رکھنے کے حوالے سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری۔

ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کی گئی۔

سنیپ چیکنگ کے دوران متعدد مشکوک افراد کو جدید تلاش ڈیوائس کی معرفت چیک کیا گیا اور موٹرسائیکلوں، رکشہ، مسافر وین، بس و دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چیک کیا گیا اس کے علاؤہ متعدد گاڑیوں سے ٹنٹڈ گلاسز اور فینسی نمبر پلیٹس بھی اتارے گئے اور ہوٹلوں پر مشکوک افراد کو چیک کیا گیا 

تمام ایس ڈی پی اوز کی جانب سے اپنے علاقے کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ اپنی حدود میں سنیپ چیکنگ جاری  ہے۔

اس کے علاؤہ پولیس کی جانب سے شہر کے اہم علاقوں بلخصوص داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ جاری ہے۔ 

سنیپ چیکنگ کا مقصد ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے  تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو سکے۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.