Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں اردلی روم کا انعقاد ایس ایس پی ٹھٹہ ساجد امیر سدوزئی نے پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں اردلی روم کا انعقاد کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ
پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)
مورخہ 7 اپریل 2026
ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں اردلی روم کا انعقاد
ایس ایس پی ٹھٹہ ساجد امیر سدوزئی نے پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں اردلی روم کا انعقاد کیا۔
اردلی روم میں پولیس اہلکاروں کے مسائل، شوکاز، سسپینشن و دیگر مسائل پر احکامات جاری کیے گئے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے زیرالتوا شوکاز نوٹسز ، انکوائریز کے فیصلے کیے اور غیر حاضری، ڈیوٹی میں غفلت، مسکنڈکٹ، منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث 90 پولیس اہلکاروں کو قانونی تقاضوں کے مطابق شوکاز نوٹسز فائنل و دیگر فیصلے کیے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے ڈسٹرکٹ پولیس کے تمام اہلکاروں کو پیغام دیا کہ تمام پولیس جوانوں کے چھٹی، ٹرانسفر، ویلفیئر اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں پیش ہوں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے اردلی روم میں پیش ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایات کی کہ اپنی ڈیوٹی محنت، لگن اور نہایت دیانتداری سے کریں، گٹکا ماوا و منشیات کھانے والوں کو کسی بھی صورت میں بخش نہیں کیا جائیگا، پراپر اچھی یونیفارم پہنیں دوران چیکنگ اور تھانہ جات پر عوام سے خوش اخلاقی اور محبت سے پیش آئیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس