Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کی جانب سے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں ضلع ٹھٹہ اور سجاول کے افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا اور ماڈل تھانہ ٹھٹہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔


ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے ہمراہ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں ضلع ٹھٹہ اور سجاول کے افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے  ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کو کرائم اور امن و امان کی صورتحال کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئیں۔

ڈی آئی جی پی حیدرآباد نے پولیس افسران سے میٹنگ کے دوران ضلع ٹھٹہ اور سجاول میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج  نے کہا ہے کہ منشیات کا زہر نوجوان نسل کی رگوں میں اتارنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، نوجوانوں کی صورت ملک کے مستقبل کو منشیات کے اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کرنے والے ناسوروں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا جرائم بلخصوص منشیات (آئیس،ہیروین اور چرس) کے خاتمے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے ایس ایچ اوز  اور ایس ڈی پی اوز کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران و اہلکاران کو فارغ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے  آج ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایس ایس پی ٹھٹہ سمیت ضلع ٹھٹہ و سجاول کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ 

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج  نے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کو معزز عدالتوں سے کڑی سے کڑی سزا دلوانے کے لئے ٹھوس شواہد پر مبنی کیسز عدالت میں پیش کریں اس کے لئے ماہر و تجربہ کار تفتیشی افسران مامور کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے کہا کہ بحیثیت رینج کمانڈر آپکو ہدایت دی جاتی ہے کہ منشیات گٹکا ماوا، مین پوری اور جرائم بشمول مفرور و روپوش اشتہاری اور قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کے کیسز میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے آئی جی سندھ کے احکامات پر جاری مہم میں بہترین نتائج دیئے جائیں۔

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید کہا کہ پولیس کی بنیادی ذمہ داری امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال عزت و آبرو کا تحفظ ہے اس ضمن میں کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے انہوں نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کے حامل  ایس ایچ اوزکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی جبکہ اچھی کارکردگی پیش کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔  

بعد ازان ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے ایس ایس پی ٹھٹہ کے ہمراہ ماڈل تھانہ ٹھٹہ کے اپگریڈیشن اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا جس پر ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

       ترجمان ٹھٹہ پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.