Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد
آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ اور ضلع انتظامیہ ٹھٹہ کی جانب سے منعقد کی گئی کلچرل ڈے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی میں متعلقہ ایس ڈی پی او ٹھٹہ ایس ایچ او مکلی اور بڑی تعداد میں پولیس اھلکار و جوانوں نے بھی شرکت کی۔
اس کے علاؤہ سماجی رہنماؤں سمیت مختلف اسکولوں کے اجرک پہنے ہوئے اساتذہ، بچوں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور نعرے لگائے اور قومی گیتوں پر رقص کرتے ہوئے اپنی ثقافت کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ثقافت کا دن ہمارے لیے عید کے مثل ہیں۔ ہماری سندھی ثقافت 5 ہزار سال پرانی ہے اور ہیمیں اپنی ثقافت سے محبت ہے۔
ریلی کا آغاز پولیس ہیڈکوارٹرز مکلی سے ہوا اور پریس کلب مکلی، نیشنل پریس کلب ٹھٹہ سے ہوتا ہوا پبلک پارک مکلی پر اختتام ہوا۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس