Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی سمندری راستے سے کشتی میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام 5 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ 
 مورخہ 11 اپریل 2026 
 پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)

ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی

سمندری راستے سے کشتی میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

5 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار

 500 کلو گٹکا مٹیریل، 500 پڑیاں گٹکا ماوا اور ایک کشتی برآمد، مقدمہ درج 

ٹھٹہ پولیس کی جانب سے گٹکا و منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری رکھتے ہوئے

👈ایس ڈی پی او سب ڈویژن گاڑہو ڈی ایس پی عبدالرئوف نوھڑیو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کیٹی بندر انسپیکٹر عبدالعزیز سومرو اور ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپیکٹر عبدالحمید رودنانی بمعہ اسٹاف نے تھانہ کیٹی بندر کی حدود چوہدری احمد جت جیٹی پر سمندری راستے سے کشتی میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر مشترکہ کامیاب کارروائی کرکے 5 ملزمان محرم ولد عارب دینو، عبدالمجید ولد رحیم بخش شیدی، امیر بخش ولد کارو جوکھیو، سومار ولد  کارو جھلک اور عمران ولد نظیر بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

دوران کارروائی پولیس نے کشی کو قبضے میں لیکر 500 کلو گٹکا مٹیریل اور 500 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔

ملزمان نے سمندری راستے سے گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے۔ 

ملزمان کے خلاف تھانہ کیٹی بندر پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔


       ترجمان ٹھٹہ پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.