Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

الوداعی تقریب ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ایس ایس پی فاروق احمد بجارانی کے اعزاز میں سادہ پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام

ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ
پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ
مورخہ 26 مارچ 2026

الوداعی تقریب

ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ایس ایس پی فاروق احمد بجارانی کے اعزاز میں سادہ پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام


ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ایس ایس پی فاروق احمد بجارانی کے اعزاز میں سادہ پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ہیڈ آف برانچز، پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

شرکاء کی جانب سے ایس ایس پی فاروق احمد بجارانی کو اعزازی شیلڈ، ٹوپی اور سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفے پیش کیے گئے۔

تقریب کے دوران پولیس افسران نے ایس ایس پی فاروق احمد بجارانی کی ٹینوئر کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مثالی قیادت اور مؤثر انتظامی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

شرکاء نے کہا کہ ان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ٹھٹہ میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آتی، جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہوا۔

شرکاء نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ جناب فاروق احمد بجارانی صاحب نے جدید پولیسنگ، میرٹ اور زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹھٹہ پولیس کی مجموعی کارکردگی کو ایک نئی سمت دی۔

تقریب کے اختتام پر ان کے آئندہ زمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.