Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
6 گٹکا فروش اور 3 منشیات فروش سمیت 9 ملزمان گرفتار، 725 پڑیاں گٹکا ماوا اور 85 بیگز دیسی شراب برآمد، مقدمات درج
ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ
مورخہ 9 جنوری 2026
پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں
6 گٹکا فروش اور 3 منشیات فروش سمیت 9 ملزمان گرفتار، 725 پڑیاں گٹکا ماوا اور 85 بیگز دیسی شراب برآمد، مقدمات درج
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر
تھانہ گھارو، جھرک، ٹھٹہ، مکلی، ساکرو اور گھوڑاباڑی پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 6 گٹکا فروش ملزمان احسان ولد اگاریو ببر، جاوید ولد رمضان خاصخیلی، دلدار ولد رحیم بخش گندرو، شریف ولد اسماعیل واریو، جلیل ولد علی نواز چانگ، شریف ولد حاجی دائود مورجھریو اور 3 منشیات فروش ملزمان زمان ولد یوسف بٹ، اطھار ولد گلزار ملاح، حبیب اللہ ولد سومار خاصخیلی کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 725 پڑیاں گٹکا ماوا اور 85 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر منشیات آرڈیننس اور گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس