Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

سندھ پولیس ڈسٹرکٹ ٹھٹہ مورخہ 24 جولائی 2025 پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ) ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں 12 گٹکا مٹیریل سپلائر / فروش اور 2 منشیات فروش سمیت 14 ملزمان گرفتار 230 کلو گٹکا مٹیریل، 488 ساشے، 2 پیکٹ تمباکو پتی، 1410 پڑیاں گٹکا ماوا، ھینو بس اور موٹر سائیکل برآمد، مقدمات درج

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔


ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ دہابیجی انسپیکٹر مبین پرہیاڑ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت اولڈ چیک پوسٹ دہابیجی کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ھینو بس نمبر JB-2286 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 4 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان پنھوں ولد علوم مھری، ابراہیم ولد علی مراد ہنگورجو، عبدالشکور ولد محمد ایوب موریجو، سجاد ولد خیر محمد خاصخیلی کو 210 کلو گٹکا مٹیریل، 288 ساشے 2 پیکٹ تمباکو پتی اور 400 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرلیا. اس کے علاؤہ مزید کارروائی کرکے 4 مٹیریل سپلائر ملزمان عمران ولد منظور کڑموں، الطاف ولد انور جتوئی، نظام ولد نور محمد چانڈیو اور غلام رسول ولد خمیسو آگڑو کو 20 کلو گٹکا مٹیریل، 160 ساشے تمباکو پتی، 260 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب (تھانہ گھوڑاباڑی، کینجھر ساکرو اور کیٹی بندر پولیس) نے کارروائیاں کرکے 4 گٹکا فروش ملزمان ممتاز علی ولد اللہ بخش ملاح کو 300 پڑیاں، علی شیر ولد صاحب ڈنو جاکھرو، غلام نبی عرف ببلوولد محمد حسن ملاح کو 450 پڑیاں گٹکا ماوا، 1 موٹر سائیکل سمیت اور 2 منشیات فروش ملزمان علی بخش ولد حاجی ملاح، محمد ابراہیم عرف ابو ولد عمر کاتیار کو 40 بیگز دیسی شراب گرفتار کرلیا۔

 ملزمان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ 

       ترجمان ٹھٹہ پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.