Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ٹھٹہ پولیس مقابلہ پولیس مقابلے کے دوران منشیات، آئس سپلائی / فروشی، رہزنی، اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل سمیت زخمی حالت میں گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ
پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)
مورخہ : 12 اپریل 2026
ٹھٹہ پولیس مقابلہ
پولیس مقابلے کے دوران منشیات، آئس سپلائی / فروشی، رہزنی، اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل سمیت زخمی حالت میں گرفتار
تھانہ ٹھٹہ کی حدود لعل چھتو درگاہ کچی آبادی میں پولیس اور ملزمان کی فائرنگ میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد رفیق ولد محمد اسحاق مکرانی بلوچ رہائشی آمری اسٹاپ ٹھٹہ کے طور پر ہوئی ۔
ابتداعی تفتیش کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم تھانہ ٹھٹہ، مکلی و دیگر علاقوں میں منشیات سپلائی / فروشی سمیت رابری، موٹرسائیکل چھیننے جیسے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
زخمی ملزم کا مزید مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
گرفتار زخمی ملزم کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس