Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں 2 گٹکا فروش اور 4 منشیات فروش اور 1 کرمںل سمیت 7 ملزمان گرفتار، 1000 پڑیاں گٹکا ماوا، 55 کلو گٹکا مٹیریل، 1 ویگنار کار، 100 بیگز دیسی شراب اور 1 پسٹل برآمد، مقدمات درج
ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ
مورخہ 16 جنوری 2026
پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں
2 گٹکا فروش اور 4 منشیات فروش اور 1 کرمںل سمیت 7 ملزمان گرفتار، 1000 پڑیاں گٹکا ماوا، 55 کلو گٹکا مٹیریل، 1 ویگنار کار، 100 بیگز دیسی شراب اور 1 پسٹل برآمد، مقدمات درج
1 چوری شدہ موٹر سائیکل مالک حوالے
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر
تھانہ دہابیجی، گھارو، مکلی اور جھمپیر پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 2 گٹکا فروش ملزمان اعظم ولد عبدالرحمان ملاح، گڈو ولد امام بخش چانڈیو 4 منشیات فروش ملزمان حیات شاہ ولد علی حسن شاہ، منصور علی ولد محمد موسیٰ چاندیو، غلام شبیر ولد غلام حسین ملاح، دیدار ولد گل محمد جانوری اور 1 کرمنل غلام حسین عرف گودڑ ولد پوڑھو پالاری کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1000 پڑیاں گٹکا ماوا، 55 کلو گٹکا مٹیریل، 1 ویگنار کار، 100 بیگز دیسی شراب اور 1 پسٹل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر منشیات آرڈیننس اور گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔
اس کے علاؤہ مکلی پولیس کی جانب سے مورخہ 5 جنوری 2026 کو گھارو شھر سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک محمد علی لاسی کے حوالے کردی گئی
ترجمان ٹھٹہ پولیس