Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ٹھٹہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں
ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ
مورخہ 12 اگست 2024
ٹھٹہ پولیس پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس بریف
مورخہ 12 اگست 2024
ٹھٹہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں
6 بین الاضلاعی کرمنل گینگز برسٹ
19 ایکٹو کرمنلز گرفتار، مقدمات درج
چھینی گئی 2 مزدا ٹرک، 2 بھینسیں، 1 الٹس کار، 8 موبائل فونز، 11 موٹر سائیکل اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 کلاشنکوف اور 5 پسٹلز بمعہ گولیاں برآمد
اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے پولیس اسٹیشن دھابیجی پر پریس بریف اور کھلی کچہری کا انعقاد:
ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے جرائم کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات پر ایس ڈی پی او ساکرو واجد تھیم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دہابیجی انسپیکٹر مبین احمد پڑھیاڑ بمعہ اسٹاف نے تھانہ دہابیجی اور کراچی اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی، روڈ رابری، وہیکل / بائیک سنیچنگ، کیٹل تھیفٹ و دیگر سنگین قسم کی وارداتوں میں ملوث 6 کرمنل گینگز کو برسٹ کرکے 19 ایکٹو کرمنلز میں سے 8 کرمنلز ایاز چانڈیو، علی شاھ، سھیل آرائین، عبداللہ بھٹ، دولت خان پٹھان، نثار شیدی، نبیل بھٹی، فرحان ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 11 کرمنلز یاسین عمرانی، غلام شبیر چانڈیو، قدیر چانڈیو، عبد الرحمٰن مری، شاھنواز زھرانی، عبد المجید جکھرانی، محمد حنیف مری، میر احمد مری، عامر پٹھان، مراد مزاری اور زاھد اقبال مھاجر پہلے ہی گرفتار کرکے جیل بھییج دیا گیا ہے۔
گرفتار کرمنلز کے قبضے سے چھینی گئی 2 مزدا ٹرک، 2 بھینسیں ، 1 الٹس کار،8 موبائل فونز، 11 موٹر سائیکل اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 کلاشنکوف، 5 پسٹلز اور گولیاں بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
گرفتار کرمنلز نے ضلع ٹھٹہ کی حدود تھانہ دہابیجی، گھارو، مکلی اور کراچی کی حدود گھگھر، ملیر، اسٹیل ٹاؤن و دیگر اضلاع میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔
مزید ریکوری کے لیے گرفتار کرمنلز کا پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹرمحمدعمران خان کی جانب سے بھترین کارروائیاں کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی ہدایات۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس