Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں 9 گٹکا / مٹیریل فروش اور 2 منشیات فروش سمیت 11 ملزمان گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ
مورخہ 31 مارچ 2026
پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں
9 گٹکا / مٹیریل فروش اور 2 منشیات فروش سمیت 11 ملزمان گرفتار
930 پڑیاں گٹکا ماوا، 70 کلو گٹکا مٹیریل، 1 موٹر سائیکل، 1 کار، 110 گرام چرس اور 4 پنٹس شراب برآمد، مقدمات درج
تھانہ ٹھٹہ، گھارو، دہابیجی، گھوڑاباڑی اور جھمپیر پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 9 گٹکا / مٹیریل فروش ملزمان محمد حنیف ولد عارو سوڈانی، محمد نور ولد غلام مصطفیٰ جاکھرو، عمران ولد راجا شاھد راجپوت، غلام حسین ولد عبدالغفور منگنھار، رزاق ولد جاوید شیخ، جاوید ولد غلام رسول سولنگی، واحد احمد ولد غلام قادر بھرکنڈ، غلام حسین ولد محمد سجن جوکھیو، بھائی خان ولد قادو پالاری اور 2 فروش ملزمان شاھجان ولد اللہ بخش ملاح، عبد الرشید ولد نیاز محمد گبول کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 930 پڑیاں گٹکا ماوا، 70 کلو گٹکا مٹیریل، 1 موٹر سائیکل، 1 کار، 110 گرام چرس اور 4 پنٹس شراب برآمد کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر منشیات آرڈیننس، نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس