Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ٹھٹہ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے مویشی 14 بھینسیں اور مزدا ٹرک بروقت برآمد

تفصیلات کے مطابق آج صبح 5:30 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ کینجھر کی حدود علی بحر کے قریب  موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے مدعی ارشد میمن کی مزدا ٹرک، جوکہ جھرک سائیڈ سے 14 بھینسیں  لوڈ کرکے کراچی جارہی تھی، چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے سخت احکامات پر ایس ڈی پی جھرک جاوید ٹالپر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کینجھر انسپیکٹر قادر بخش شورو بمعہ اسٹاف نے بروقت کامیاب کارروائی کرکے ملزمان کا تعاقب کرکے چھینے گیےتمام 14 بھینسیں  اور مزدا ٹرک برآمد کرلیے۔

کیس کی مزید قانونی کاروائی اور تفتیش کی جارہی ہے اور  ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

بروقت اور کامیاب کاروائی کرنے پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹرمحمدعمران خان کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش، نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کی ہدایات۔ 

       ترجمان ٹھٹہ پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.