Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
سیکیورٹی انتظامات انسداد پولیو مہم 13 اپریل 2026 تا 19 اپریل 2026
ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ
پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)
مورخہ : 13 اپریل 2026
سیکیورٹی انتظامات
انسداد پولیو مہم
13 اپریل 2026 تا 19 اپریل 2026
ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ضلع ٹھٹہ میں سخت فول پروف سیکیورٹی انتظامات
آئی جی پی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹہ ساجد امیر سدوزئی کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ضلع بھر میں سخت فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ 13 اپریل 2026 بروز پیر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران 383 پولیس افسران و اہلکاروں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس کے علاؤہ فول پروف حفاظتی انتظامات اور پولیس حصار میں پولیو ورکرز اپنے فرائض نبھانے کے لیے کوشاں ہیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے تمام فیلڈ افسران و جوان اپنے اپنے علاقوں میں جاری کردہ سیکیورٹی پلان کے مطابق حفاظتی انتظامات سخت رکھیں گے اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پولیو ٹیمز کے ساتھ پولیس نفری کی تعیناتی، درپیش مسائل پر فوری ریسپانس، علاقے میں پیٹرولنگ، پکٹنگ اور سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ روابط کے جملہ اقدامات احسن طریقے سے سر انجام دینے کی ہدایات کی
ایس ایس پی ٹھٹہ نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ایس ڈی پیز و ایس ایچ اوز نفری کو باقاعدہ بریفنگ دیں گے اور انسدادِ پولیو مہم کی آگاہی، پولیو ورکرز کی سیکیورٹی اور اس حساس ڈیوٹی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
تمام فیلڈ افسران پولیو مہم پر مکمل اور خاص توجہ دیں گے اور زیادہ سے زیادہ نفری لگا کر کور کریں اور پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے تاکہ سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
تمام فیلڈ افسران دوران پولیو مہم قائم کیئے گئے کنٹرول روم کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہیں گے اور کسی بھی قسم کی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر اس کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول پر نوٹ کرائیں گے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے تمام افسران کو واضع کیا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا غفلت نا قابل قبول ہو گی۔
انسداد پولیو مہم ایک اہم قومی فریضہ ہے جس میں پولیس فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید ہدایات جاری کہ دوران ڈیوٹی تمام پوائنٹس پر ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ہر قسم کی مشکوک سرگرمی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور انسداد پولیو مہم کے اختتام تک ٹیموں کے ساتھ رہیں۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس