Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

عوام کی حفاظت، ہماری ترجیح

عوام کی حفاظت، ہماری ترجیح ... جناب IGP سندھ غلام نبی میمن، DIGP میرپورخاص رینج محمد زبیر دریشک کی ہدایات اور SSP عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر خطرناک روڈ حادثات کی روکتھام کے لیے اہم اقدامات ۔۔۔ ریفلیکٹرز، چمک پٹیاں لگانے ۔۔۔۔ فیک، فینسی نمبر پلیٹ، (ٹنٹیڈ گلاس کالے شیشے) نیلے رنگ اور غیر سرکاری ریوالونگ لاٸٹس، فلیشر لاٸیٹس، بغیر کاغذات و رجسٹریشن، ڈراٸیونگ لاٸسننس، اوور لوڈنگ، جملہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پورے ضلعے میں سخت ایکشن جاری ہے ۔۔۔

مجموعی طور پر ابتک تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں پر 2,93800 روپے کے جرمانے عاٸد کیے گٸے۔ جبکہ 3,527 گاڑیوں سے زاٸد کے خلاف چالان، ضبط، تنبیہ اور مندرجہ ذیل کارواٸیاں کی گٸیں۔ مزید کارواٸیاں جاری ہیں۔

▪️770 سے زاٸد موٹر ساٸیکلز سمیت مختلیف گاڑیوں سے فیک/ فینسی نمبر پلیٹس ریموو کر دی گٸیں۔

▪️769 گاڑیوں سے فلیشر/فینسی لاٸٹس، نیلے رنگ اور ریوالونگ لاٸیٹس ریموو کی گٸیں۔

▪️493 چھوٹی بڑی گاڑیوں سے ٹنٹیڈ گلاس کالے شیشے اتار دیٸے گۓ۔

▪️1241 ٹریکٹر ٹرالی، مویشی چھکڑا گاڑیوں، چنگچی رکشہ پر SSP عمرکوٹ کی جانب سے فراہم کی گٸیں چمک پٹیاں، ریفلیکٹنگ اسٹریپس، و ریفلیکٹر لاٸٹس لگاٸ گٸیں۔جیسا کہ ایسی سواریوں میں بیک لاٸٹس نہیں ہوتیں، جو کہ عموماً رات کے وقت ٹریفک حادثات کا سبب بن جاتی ہیں۔ چمک پٹیاں رات کے اوقات بطور ریفلیکشن لاٸٹ کام دیتی ہیں، جس سے ممکنہ خطرناک روڈ حادثات کو واقع ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

▪️30 سے زاٸد 550 سی آر پی سی کی کارواٸیاں کر کے وہیکلز ضبط کی گٸیں۔

▪️236 سے زاٸد بغیر کاغذات و لاٸسننس، بغیر رجسٹریشن، اوور لوڈنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔

*علاوہ ازیں ٹریفک اشوز، سیکیورٹی کے حوالے سے SSP عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات و اقدامات پر تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، متعلقہ افسران کی جانب سے من و عن عملدرآمد جاری ہے۔*

▪️ضلعے عمرکوٹ میں داخل ہونے کے تمام اطراف کی حدود، راستوں، شاہراہوں پر نٸ چیک پوسٹس، لکڑا پکٹس، پولیس پکٹس 24/7 تعینات ہیں۔

▪️ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے خاص اقدامات پر ہر پولیس تھانے کو اسنیپ چیکنگ، پولیس پکٹس و پوسٹس کے لیے ریفلیکٹرز پولیس چیک پوسٹ کے بورڈز اور پورٹیبل بیرئیر دئیے گئے ہیں۔

▪️جراٸم کی روک تھام اور مجرموں کی بروقت شناخت و سراغ لگانے کے لیے شہر کے اہم مقامات، داخلی و خارجی راستوں، پبلک ٹراسپورٹ اڈوں اور بلخصوص پیٹرول پمپس پر CCTV کیمرہ کی تنصیب کرواٸ گٸ۔

▪️ضلع عمرکوٹ میں ٹریفک کی آمد و رفت کو منظم رکھنے۔

▪️اہم شاہراہوں اور اندرونِ شہر میں غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے۔

▪️ پبلک ٹرانسپورٹ اور بس ٹرمنلز کے نظام، سڑک کنارے ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے ریڑھی بانوں، ٹھیلے اور چنگچی رکشہ والوں کو مقررہ مقام پر شیفٹ کرنے۔

▪️ پبلک ٹراسپورٹ اڈوں، بس ٹرمنلز اور مصروف مقامات پر ٹریفک کے نظام کو بحال رکھنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس، آر ٹی اے اور میونسپل کمیٹی کے عہدیداران کے باہمی تعاون کے ساتھ عملدرآمد کروایا گیا۔ جبکہ مزید اقدامات جاری ہیں۔

PRO TO SSP Umerkot

Uzair Ahmed, (PSP)


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.