Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ضلع بھر میں گٹکا فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

📢 پریس ریلیز

دفتر ایس ایس پی عمرکوٹ

تاریخ: 07 جون 2026

ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ضلع بھر میں گٹکا فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

🔹 تھانہ پتھورو کی کارروائی

کرائم نمبر 25/2026

تھانہ پتھورو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رحمت اللہ ولد سهتو قوم سمیجو سکنہ انورالدین ساند ، تعلقہ پٿھورو کو گرفتار کر لیا۔

برآمدگی کی تفصیل: •

سفینہ گٹکا پوری

• Z Gold گٹکا 660 پوری

ملزم کے خلاف سندھ گٹکا و مین پوری ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

🔹 تھانہ عمرکوٹ سٹی کی کارروائی

کرائم نمبر 143/2026

تھانہ عمرکوٹ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان امتیاز علی ولد لونگ بجیر سکنہ اکھیراج اور عبدالحلیم ولد اللہ رکھیو رونجھو سکنہ ولہار تعلقہ عمرکوٹ کو گرفتار کر لیا۔

برآمدگی کی تفصیل: • سفینہ گٹکا 440 پوری

ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا و مین پوری ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

🔹 تھانہ شادی پلی کی کارروائی

تھانہ شادی پلی پولیس نے مقدمہ نمبر 20/2026 میں مطلوب ملزمان ارشاد حسین ولد رحمت اللہ رند اور ساجد علی ولد غلام رسول رند سکنہ اسماعیل رند، تعلقہ پتھورو کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور گٹکا فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

📌 ترجمان

ضلع پولیس عمرکوٹ

میڈیا سیل


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.