Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن
پریس ریلیز
ضلع عمرکوٹ
تاریخ: 01-03-2026
ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد پی ایس پی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں تھانہ کنری پولیس کی اہم کاروائی، ملزم گرفتار، چرس برآمد۔
تھانہ کنری
ایف آئی آر نمبر: 55/2026
دفعات: 9(1)3(C) سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ 2024
تھانہ کنری پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم محبت ولد کریم بخش بلوچ سکنہ بلوچ پاڑو کنری کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے 1010 گرام چرس اور 500 روپے نقدی برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ ملزم کے خلاف مذکورہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی عمرکوٹ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ معاشرہ منشیات جیسی لعنت سے پاک ہو سکے۔
ضلع عمرکوٹ پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہے۔
ترجمان
ضلع پولیس عمرکوٹ
میڈیا سیل